ویب ڈیسک: پیپل ڈیلی چائنہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر آرگینک فیشن شو کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھاجاسکتاہے، لڑکی نے پودوں کے پتوں سے تیار لباس زیب تن کیا ہوا ہے
پیپل ڈیلی چائنہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر آرگینک فیشن شو کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھاجاسکتاہے، لڑکی نے پودوں کے پتوں سے تیار لباس زیب تن کیا ہوا ہے ۔
Organic fashion show! pic.twitter.com/nMhIB02DCn
— People's Daily, China (@PDChina) October 30, 2021
دوسری جانب چین میں طالبعلموں نے تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے درخت کے پتوں سے لباس تیار کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔ مشرقی چین میں واقعہ یونیورسٹی آف ہیفی کے چار طالب علموں نے حال ہی میں کچھ ایسا کردکھایا جسے دیکھ کر یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ڈیزائنر جوڑا بنانے کیلئے عمر بھر کی کمائی لگانے کی ضرورت نہیں ۔اس انوکھے لباس کے پیچھے 2 لڑکے اور 2 لڑکیوں کی ٹیم موجود تھیں۔ چاروں دوستوں کو یہ خیال 6 مہینہ پہلے آیا تھا جب وہ یونیورسٹی میں ہونےوالے دلچسپ پروجیکٹ 'انیمل اینڈ پلانٹ اسپیسیمن کانٹیسٹ' کے بارے میں بات چیت کررہے تھے۔