ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب ملک اور عائشہ عمر کی نئی تصویر وائرل

Shoaib Malik
کیپشن: Shoaib Malik
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک ( زین مدنی) اداکارہ عائشہ عمر نے کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

گزشتہ دنوں قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمر کا ایک میگزین کے لیے کرایا گیا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا، سوشل میڈیا صارفین نے جہاں فوٹو شوٹ کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا گیا، تاہم اب اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں شعیب ملک اور عائشہ عمر کو ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر تبصرہ کرتے ہوئے بہت سے صارفین نے شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ دی دی دیکھو زرا جی جا جی کو۔ ایک اور صارف نے شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی صاحب یہ کس لائن میں آگئے آپ۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

Sughra Afzal

Content Writer