ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ اپوزیشن سیاست کرے بغاوت نہ کرے، ریاست باغیوں سے نمٹنا بہتر جانتی ہے‘‘

’’ اپوزیشن سیاست کرے بغاوت نہ کرے، ریاست باغیوں سے نمٹنا بہتر جانتی ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیراعظم  پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاست کرے بغاوت نہ کرے، ریاست باغیوں سے نمٹنا بہتر جانتی ہے,ان کا مقصد فوج میں انتشار پیدا کرنا ہے لیکن اب ریاست اپنی ذمے داری پوری کرے گی.

 

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم  کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ کے بعد  اب میاں نواز شریف کا بیانیہ اسمبلیوں میں بولا جارہا ہے یہ لوگ اپنے پیسے بچانے کے لئے قومی سلامتی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

 

وزیراعظم  کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد فوج میں انتشار پیدا کرنا ہے لیکن اب ریاست اپنی ذمے داری پوری کرے گی، جلسوں کے لئے ضابطہ اخلاق دیا جائے گا، شہباز گل نے سابق سپیکرایاز صادق کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، ابینندن کو جنیوا کنونشن کی بجائے ریاست مدینہ کے سنہرے اصولوں پر رہا کیا گیا۔

 

وزیراعظم  کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم  کے معاون خصوصی  نے کہا کہ فوج کے جوانوں اور افسروں نے وہ جواں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جس پر قوم کو فخر ہے، پاک فوج کی وجہ سے ہی پاکستان مستحکم اور یک جا ہے۔

       

Shazia Bashir

Content Writer