لیسکو ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں گھپلوں کا معاملہ، نیب نے ریکارڈ طلب کر لیا

لیسکو ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں گھپلوں کا معاملہ، نیب نے ریکارڈ طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعودبٹ: لیسکو ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں کروڑوں کے گھپلے، لاہور نیب نے تحقیقات کے لیے ڈویلپمنٹ منصوبوں کا تین سالہ ریکارڈ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے ڈویلپمنٹ افسران کو آئندہ ہفتے ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ذرائع کی جانب سے یہ معلوم ہوا ہے کہ تمام ڈویلپمنٹ منصوبوں کے ٹھیکے دینے کے قوائد وضوابط اور رقم کی ادائیگی کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

لیسکو کے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں بڑے  پیمانے پر گھپلے ہو ئے ہیں جن کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ نیب نے 19 اکتوبر تک تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی لیکن لیسکو حکام نے مہلت مانگ لی، اب افسران ریکارڈ سمیت آئندہ ہفتہ پیش ہوں گے۔