ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک وزیرِ خارجہ کی ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس

ترک وزیرِ خارجہ کی ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان جو ان دنوں دورۂ ایران پر ہیں انہوں نے آج اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور ایران خطے کے دو مضبوط ممالک ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ علاقائی مسائل پر گفتگو کی، اپنے دورۂ ایران کے دوران پاک افغان کشیدگی سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو کی۔

ترک وزیرِ خارجہ نے کہا کہ فلسطین، غزہ، شام و لبنان کے مسائل اور اسرائیل کی توسیع پسندی پر بات ہوئی۔ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر بھی بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ترک وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی علاقائی توسیع پسندی خطے کے لیے بڑا خطرہ ہونے پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ غزہ میں جنگ بندی رہے تاکہ اگلے مراحل طے ہوں۔