سٹی 42 : قائد اعظم ٹرافی کے 68 ویں ایڈیشن کا فائنل کل قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کراچی بلوز اور سیالکوٹ کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں فائنل کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم 75 لاکھ روپے اور ٹرافی کی حقدار ہوگی، جبکہ رنراپ ٹیم کو 40 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
کرکٹ فینز قذافی سٹیڈیم کے فضل محمود انکلوژر سے فائنل میچ مفت دیکھ سکیں گے۔ فائنل پی ٹی وی سپورٹس اور ٹیپ میڈ پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
فائنل میں ٹیسٹ کرکٹرز شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق ایکشن میں ہوں گے۔ حسن علی، محمد حریرہ اور محمد علی ،اسامہ میر ،محمد حسنین فائنل میچ کو چار چاند لگائیں گے۔ اسکے علاوہ دانش عزیز ،ٹرائی سیریز کا فائنل جیتنے والے عثمان خان بھی ایکشن میں ہوں گے۔
ایمرجنگ کھلاڑیوں میں اذان اویس، مہران ممتاز، سعد بیگ، ہارون ارشد، غازی غوری شامل ہیں۔
فائنل کا ٹاس صبح ساڑھے 9 جبکہ کھیل کا آغاز 10بجے ہوگا۔
سیالکوٹ ریجن کے کپتان اسامہ میر کا کہنا ہے کہ فائنل میچ کو اپنے لئے یادگار بنانے کو تیار ہیں۔کراچی ریجن کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں سے کہوں گا موقع کا بھر پور فائدہ اٹھائیں۔