ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر؛ پاکستان کی گوام کیخلاف تاریخی فتح

انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر؛ پاکستان کی گوام کیخلاف تاریخی فتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے  گوام کے ساتھ ہونے والے میچ میں تاریخی فتح حاصل کرلی۔

بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے گوام کو 11 کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی۔

پہلے ہاف میں پاکستان کو چار صفر سے برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید سات گول اسکور کردیے۔ عبدالصمد نے 4، کلیم اللہ جونیئر نے 3 جبکہ عبداللہ، شہرام، حسنین اور شرف نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

واضح رہے کہ یہ پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم کی کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ کی سب سے بڑی فتح ہے۔ 

پاکستان نے گروپ مرحلے میں پانچ میچز میں سے تین میں فتح حاصل کی جبکہ دو میں شکست ہوئی۔