افشاں رضوان: لاہور شہر میں سردی بڑھتی ہی آلودگی کی شرح کم ہو گئی، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 191ریکارڈ، بارش کب ہوگی اس حوالے سے ماہرین نے اہم پیش گوئی کردی۔
ماہرین کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ساتویں نمبر پر آ گیا، مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح 400 سے تجاوز کر گئی۔
برکی روڈ 463 ،سول سیکرٹریٹ میں شرح 415 تک جا پہنچی، کینٹ 390 ،عسکری 10 میں آلودگی کی شرح 232 ریکارڈ، سی ای آر پی آفس 204،ڈی ایچ اے میں شرح 171 ریکارڈ کی گئی۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، کم سے کم درجہ حرارت 8 زیادہ سے زیادہ 21ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔