ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آگئے

ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور وی لاگر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت کے بعد پہلی جھلک نے مداحوں کی تشویش بڑھا دی ہے۔

ڈکی بھائی ایک دہائی سے یوٹیوب پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔ ان کی محنت، منفرد انداز اور بے باک شخصیت نے انہیں ہمیشہ لاکھوں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنائے رکھا۔ اگرچہ وہ مختلف تنازعات میں گھرے رہے، مگر ان کے مداحوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ نبھایا۔

گزشتہ چند ماہ سے وہ آن لائن جوئے ایپس کیس میں گرفتار تھے اور ان کی ضمانت مسلسل مسترد ہو رہی تھی۔ چار ماہ سے زائد قید میں رہنے کے بعد بالآخر انہیں ضمانت مل گئی اور وہ جیل سے باہر آ گئے۔ کیس کے باعث ان کے یوٹیوب چینلز بند تھے اور وہ آن لائن سرگرمیوں سے مکمل طور ہر دور رہے۔

ضمانت کے بعد ڈکی بھائی کی میڈیا پر پہلی جھلک اُس وقت سامنے آئی جب وہ اپنے وکلا کے ہمراہ مجسٹریٹ کورٹ پہنچے۔ ان کی اہلیہ عروب جتوئی بھی ان کے ساتھ تھیں۔

جیسے ہی ڈکی بھائی عدالت سے باہر نکلے، درجنوں رپورٹرز نے انتہائی قریب آ کر موبائل فون اور مائکس ان کی طرف بڑھا دیے اور سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ اس تمام صورتِ حال میں وہ واضح طور پر بے سکون اور پریشان دکھائی دیے۔ انہوں نے کوئی بات نہیں کی، صرف نیچے دیکھتے ہوئے اپنے وکلا کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔

ڈکی بھائی کے چہرے پرتھکن کے آثار نمایاں تھے اور وزن بھی کافی کم محسوس ہوا۔ عروب جتوئی نے پورے وقت ان کا ہاتھ تھامے رکھا اور انہیں میڈیا کے ہجوم سے بچانے کی کوشش کرتی رہیں۔