ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

 پنجاب حکومت نے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کی جانب سے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے سماجی رابطے کی سائیٹ ایکس پر بہتر ایئرکوالٹی انڈیکس کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ آج سرکاری حکام اور ماہرین سے اہم میٹنگ بھی کی تھی جس میں بتایا گیا  اب ماحولیات آلودگی میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔ بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کے باعث اس ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے کسی بھی ضلع میں کسی قسم کی کوئی تجارتی  پابندی نہیں لگائی جا رہی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر 2023 سے یکم جنوری 2024 تک ہوں گی.