وزیر اعلیٰ پنجاب کا رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال کا دورہ، نئے کارڈیک سنٹر کامعائنہ کیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب : وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال کا دورہ، محسن نقوی نے شیخ زید ہسپتال کے نئے کارڈیک سنٹر کامعائنہ کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخ زید ہسپتال کے کارڈیک سنٹر  کی تعمیر پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے سی سی یو سے آفس باہر شفٹ کرنے کا حکم دیا اور نرسنگ ہاسٹل کی اپ گریڈیشن کی ہدایت کی۔ 
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال کے او پی ڈی، انکالوجی او ردیگر وارڈز کابھی دورہ کیا۔ محسن نقوی نے وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ 
صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم مراد،سیکرٹریزاور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔