ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے اہم رہنما کے خلاف مقدمہ درج

 پی ٹی آئی، عفیف صدیقی ،مقدمہ،سٹی42
کیپشن: Pti flag,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)سابق اپوزیشن لیڈر ڈسٹرکٹ اسمبلی ڈسٹرکٹ اسمبلی و سینئیر رہنما پی ٹی آئی عفیف صدیقی پر مقدمہ درج ،کار سرکار میں مداخلت پر انفورسمنٹ اہلکار تنویر حسین کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کرایا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمہ میں مارکٹائی ،چوری اور حبس بھیجا میں رکھنے دفعات لگائی گئی ہیں عفیف صدیقی اور نامعلوم افراد کےخلاف زیر دفعات 342 ، 379 ، 186 ، 147 اور 148 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

تجاوزات کی خلاف ورزی پر جاوید مارکیٹ اچھرہ میں کرمانوالہ سٹور کو نوٹس جاری کیا تو سٹور مالکان نے عملے کو یرغمال بنالیاعفیف صدیقی کو موقع پر بلایا گیا تو انہوں نے آتے ہیں تھپڑ رسید کرنا شروع کردئیے ہمارے ڈیوٹی کارڈز ،11ہزار کیش جبکہ موبائل فون اور سرکاری چالان بکس بھی چھین لی گئیں ایک دکان میں بند کرکے حبس بھیجا میں رکھا گیا گالیاں دی گئیں جبکہ ویڈیو بھی بنائی گئی۔

عفیف صدیقی نے بتایاکہ مافیا کا مقابلہ کرنے کی پاداش میں مقدمہ درج کرایاگیا،سمن آباد زون اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرتا رہوں گا،من گھڑت کہانی گھڑی گئی اور مقدمہ درج کرایا گیا۔