ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی سے انکار پر اوباش نے خاتون کی شہ رگ کاٹ دی

شادی سے انکار پر اوباش نے خاتون کی شہ رگ کاٹ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری ) ہنجروال کے علاقے میں شادی سے انکار پر اوباش نے 35 سالہ خاتون کی تیز دھار آلے سے شہ رگ کاٹ دی، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق ہنجروال کے علاقے جمال کالونی کی رہائشی انیلہ بی بی جو کہ دو بچوں کی ماں ہے شوہرسے خلع کے بعد کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی، گزشتہ روز ملزم ہمایوں اس کے گھر آیا جہاں ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر مذکورہ نوجوان نے تیز دھار آلے سے انیلہ کی شہ رگ کاٹ دی اور موقع سے فرار ہوگیا، انیلہ کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا،جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

 پولیس کے مطابق ملزم خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا جس سے انکار پر اس نے خاتون کی شہ رگ کاٹ دی، ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائےگا

Sughra Afzal

Content Writer