ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے گرینڈ صفائی آپریشن میں نیا ریکارڈ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹیم کو خراجِ تحسین

پنجاب کے گرینڈ صفائی آپریشن میں نیا ریکارڈ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹیم کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر جاری گرینڈ صفائی آپریشن نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔ صوبہ بھر میں ایک لاکھ 84 ہزار ورکرز، 60 ہزار گاڑیاں اور مشینری متحرک رہی جبکہ 60 لاکھ کلومیٹر سے زائد ایریا کور کیا گیا اور 3 لاکھ 60 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔

حکام کے مطابق 60 ہزار مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کی صفائی کی گئی جبکہ 4 ہزار مقامات کو عرقِ گلاب سے معطر کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کی کامیابی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ عید کے تینوں روز بے مثال اور تاریخی صفائی آپریشن کی کامیابی شاندار ٹیم ورک، لگن اور شب و روز محنت کا نتیجہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ غیر معمولی عزم اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے عوام کو بہترین صفائی کی سہولت فراہم کی گئی، جس سے شہریوں کو ریلیف اور آسانی کا احساس ہوا۔

انہوں نے وزیر بلدیات، آئی جی پنجاب، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صفائی آپریشن میں حصہ لینے والا ہر فرد داد و تحسین کا مستحق ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا اعلیٰ ترین معیار قائم کیا گیا اور صفائی آپریشن کے آپریشنل ریسپانس کو ہر سطح پر سراہا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوامی خدمت کیلئے آئندہ بھی اسی جذبے اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا جائے گا۔