اشرف خان :ایک دن کے وقفے کے بعد سونامزید مہنگااورچاندی سستی ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 13 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4538 ڈالر کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگاہونے کے بعد476162 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 1115 روپےاضافے کے ساتھ 408232 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت میں 21 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعدفی تولہ چاندی 8013 روپے کی ہوگئی ہے۔