ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کا کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

ڈولفن سکواڈ کا کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ اور سنیپ چیکنگ کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق شالیمار لنک روڈ سے ایک مشکوک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم سے ایک پستول، گولیاں اور میگزین بھی برآمد کیا گیا جبکہ اسی دوران اقبال ٹاؤن اور صدر کے علاقوں سے چار ریکارڈ یافتہ ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ نواب ٹاؤن اور ٹھوکر کے علاقوں سے تین ون ویلنگ میں ملوث افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں دانیال، محمود، اکبر، علی جواد سمیت دیگر شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔