ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی بڑی کمی کردی ۔ اس فیصلے سے ایوی ایشن انڈسٹری اور صنعتی و زرعی شعبے کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی بڑی کمی کردی گئی۔ حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کر دی، جیٹ فیول کی نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل مارکیٹ میں جیٹ فیول کی قیمت 332 روپے 32 پیسے فی لیٹر کی بلند سطح پر برقرار تھی۔
علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 30 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔