سٹی 42: پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے
کپتان پاکستان ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ پچ آج بھی دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے ،کوشش ہوگی آج بھی بڑا اسکو بنائیں اور بنگلہ دیش پر پریشر بڑھائیں فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، فخر زمان مکمل فٹ نہیں ہیں
کپتان بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم لٹن داس نے کہا کوشش کریں گے آج بہتر کھیل پیش کریں ،مہدی حسن میراز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
ابھی تک اس سیریز میں پاکستان کو برتری حاصل ہے ۔ پاکستان ایک میچ جیت چکا ہے ۔