ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی ملاقات؛ مواصلاتی نظام کی بہتری پرتبادلہ خیال

 صدر مملکت سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی ملاقات؛ مواصلاتی نظام کی بہتری پرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدرآصف علی زرداری سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی ملاقات ہوئی  ،صدر مملکت نے کہا ملکی ترقی کیلئےجدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے۔
ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور نواب شہزاد علی خان بھی موجود تھے ، ملاقات میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مواصلاتی نظام کی بہتری پرتبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا،وفاقی وزیر علیم خان نے صدر مملکت کو وزارتِ مواصلات کی جاری اور مجوزہ منصوبوں پر آگاہی دی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ملکی ترقی کیلئےجدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اداروں کو باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا،۔