سٹی42: لاہورکےسکولوں میں25ہزارفیک انرولمنٹس پکڑی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےجعلی انرولمنٹس کو سسٹم سےنکال دیااور سکولوں کے منتظمین کو ناقابل حصول ٹارگٹ کو گرمیوں کی چھٹیوں میں دوبارہ حاصل کرنے کا نا قابلِ حصول ٹارگٹ دے دیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جعلی انرولمنٹس ختم کرنےکےبعدسکولوں کے منتظمین کوداخلوں کاہدف نئے سرے سے پوراکرنے کاحکم دے دیا۔ان سکولوں کے منتظمین کو گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بھی بچوں کے داخلے کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ان سکولوں میں انرولمنٹس کا ٹارگٹ پورا ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔ اگر یہ منتظمین انرولمنٹ کا ٹارگٹ پورا کرنے کے قابل ہوتے تو فیک انرولمنٹس کا سہارا ہی نہ لیتے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں داخلوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے مزید 40 ہزار بچے داخل کرنا ہوں گے۔
لاہور کے سکولوں میں اس وقت 5 لاکھ 99 ہزار بچے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ مئی کے آخر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے نام نہاد انرولمنٹ ٹارگٹ سے 40 ہزار کم بچوں کا سکول مین داخلہ ہونا اس امر کی نشان دہی ہے کہ دراصل یہ ٹارگٹ غیر حقیقی ہے۔