شاہد سپرا: لیسکو کاسولر سسٹم پر منتقل بڑے کمرشل وصنعتی صارفین کو ریلیف دینے کافیصلہ، کمپنی نے دو کی جگہ ایک اے ایم آئی سمارٹ میٹر لگانے پرورکنگ شروع کر دی۔
لیسکو نے نیو کنکشنز کے لئے بھی ایک ہی سمارٹ ایل ٹی ٹو اویومیٹر لگانے کی تجویز دیدی، سمارٹ میٹر کی تنصیب سےصارفین کو میٹر کی مد میں 45 ہزار کا ریلیف ملے گا۔
اے ٹی بکس کی مد میں صارفین کو 80 ہزار روپے کا ریلیف دیا جا سکے گا، مجموعی طور پرکنکشن لگوانے میں صارفین کو 1لاکھ 25 ہزار کی بچت ہو گی۔
لیسکو چیف رمضان بٹ نے صارفین کی سہولت کیلئے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا، بیک اپ میٹر کی جگہ کمپنی کے پاس کنٹرول روم میں ڈیٹا موجود ہو گا، بلنگ میٹر میں خرابی سے کنٹرول روم سے ڈیٹا لے کر معاملہ حل کیا جا سکے گا۔