ویب ڈیسک:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو سکتی ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
صنعتی اور سرکاری ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ پیٹرول 0.60 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 0.28 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے قیمتیں برقرار رکھنے کا قوی امکان بھی ظاہر کیا ہے، اس کا حتمی فیصلہ 31 مئی کو ہو گا۔