ڈرامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی اداکاراؤں کے خلاف ایکشن لیا جائے

Theatre, rules,violation,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)چیئرمین پنجاب آرٹسٹ پرڈیوسرتھیٹرز ایسوسی ایشن قیصر ثناء اللہ خان کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور صوبائی وزیر اطلاعات عامر  میر  کو درخواست،،پنجاب بھر کے تھیٹرز میں چند اداکارائیں ڈرامہ قوانین کی  خلاف ورزی کر رہی ہیں، ان کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پنجاب آرٹسٹ پرڈیوسرتھیٹرز ایسوسی ایشن قیصر ثناء اللہ خان نے وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کو درخواست دی ہے کہ پنجاب بھر کے تھیٹر ہالز میں جو اداکارائیں ڈراما قوانین کی خلاف ورزی کررہی ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ان کی وجہ سے پروفیشنل آرٹسٹ اور تھیٹرز بھی بدنام ہورہیں،مانیٹرنگ ٹیموں کو مضبوط اور فوری عملدرآمد کے احکامات دئیے جائیں۔