پبلک اکاونٹس کمیٹی کاپمز کےڈاکٹروں اور نرسوں کو گریڈ 19 کی تنخواہیں اور پینشن دینےکاحکم

Public Accounts Committee directs giving grade 19 pay to the nurses and doctors of PIMS, City42
کیپشن:  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے  پمز اور پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تنخواہوں کے معاملہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئےوزارت صحت اور وزارت خزانہ سے وضاحت مانگ لی،ڈاکٹروں اور نرسوں کو گریڈ 19 کی تنخواہیں اور پینشن ادا  کرنے کی ہدایت کر دی. فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نور عالم خان کی زیر صدارت  ہوا،اجلاس میں پمز اور پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تنخواہوں کے معاملہ پر غور کیا گیا ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے  معاملے کا نوٹس لیتے ہوئےوزارت صحت اور وزارت خزانہ سے وضاحت مانگ لی،ڈاکٹروں اور نرسوں کو گریڈ 19 کے مساوی تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی  کرنے کی ہدایت کر دی۔

 منگل کے روزاسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوے والے اجلاس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کے ساتھ  ظلم نہ کیا جائے، سیکرٹری صحت نے کہا کہ ان افسروں کو پلیسمنٹ کی بنیاد پر کئی سال سے پروموشن دی جارہی تھی،وزارت خزانہ نے پروموشن پالیسی کو خلاف ضابطہ قرار دیا تھا، بعد میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گریڈ 17 الاٹ کر دیا گیا۔