فاران یامین: چئیرمین آئی سی سی گریک بار کلے ایمرٹس کی پرواز سے دو روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے، دورہ کے دوران چیئرمین پی سی بی سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے ، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو بھی ان کے ہمراہ دبئی سے لاہور پہنچے ہیں۔
آئی سی سی کی دونوں اہم شخصیات پی سی بی کے سنئیرعہدیداروں نے ائیر پورٹ پر خوش آمدید کیا، چئیرمین آئی سی سی دبئی سے لاہور پہنچے، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو بھی ان کے ہمراہ ہیں، آج پی سی بی کے چئیرمین سے ملاقات بھی کریں گے، دورہ پاکستان کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوں گی.
پاکستان بھارت کے ایشاء کپ نہ کھیلنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرے گا، پی سی بی نے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا، 2008 کے بعد کسی بھی آئی سی سی چیئرمین کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، 2008 میں رے ملیی نے دورہ کیا تھا۔