نواز شریف کی پارٹی عہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

 نواز شریف کی پارٹی عہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں میاں محمد نواز شریف کی بطور صدرمسلم لیگ (ن) بحالی کیلئے درخواست پربطور اعتراض کیس سماعت، عدالت نے رجسٹرار آفس کا درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے کا اعتراض برقرار رکھا۔ 

جسٹس علی باقرنجفی نے آفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پر بطوراعتراض سماعت کی، درخواستگزار وکیل محمد آفاق پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو میانوالی حلقے سے بھی نااہل قرار دیا، نااہلی کے باوجود انہیں پارٹی کے چئیرمین کے عہدے سے نہیں ہٹایا گیا جبکہ نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹا دیا گیا، وکیل نے کہاکہ عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پانچ رکنی بنچ میں زیرالتواء ہے، یہ کیس بھی اسی بنچ میں بھجوا دیں، جسٹس علی باقر نجفی نے کہاآپ کی جواستدعا ہے وہ پڑھیں، وکیل نے کہا نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کیا جائے، دوسری استدعا ہے کہ عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کیخلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی کی جائے۔

فاضل جج نے کہا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض پڑھیں، وکیل نے کہا اعتراض یہ ہے کہ نواز شریف کوسپریم کورٹ نے نااہل کیا، وہیں درخواست دائرہوسکتی ہے، جسٹس علی باقرنجفی نے ریمارکس دئیے سپریم کورٹ نے اسی طرح کے دوکیسوں میں فیصلے دے تو چکی ہے۔

وکیل نے پھراستدعا کی کہ اعتراضی درخواست کوپانچ رکنی لارجر بنچ کو دیں، فاضل جج نے کہا پہلے تو اس درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض کو ختم کروالیں اورمناسب ہوگا آپ اس حوالے سے ترمیمی درخواست دائر کریں۔