ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت نے نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی کی منظوری دے دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صدر مملکت نے محمد بلیغ الرحمٰن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی۔ 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمٰن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدر عارف علوی نے منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 101 (1) کے تحت دی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی سفارش کی تھی تاہم صدر مملکت نے وزیراعظم کی پہلی سمری مسترد کر دی تھی جس پر وزیراعظم نے صدر مملکت کو دوبارہ سمری بھیجی تھی۔