ایل ڈی اے نے ترقیاتی منصوبوں کا روڈ میپ پیش کردیا

ایل ڈی اے نے ترقیاتی منصوبوں کا روڈ میپ پیش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کے اے ڈی پی میں ترقیاتی منصوبوں کا روڈ میپ پیش کردیا، 202ارب پر مشتمل جاری ترقیاتی سکیموں سمیت نئی 27 سکیموں کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی سفارش کردی گئی۔ 

ایل ڈی اے حکام نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو آئندہ بجٹ میں لاہور شہر کے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کی استدعا کی ہے، ایل ڈی اے حکام کی جانب سے سیکرٹری ہاؤسنگ کو باقاعدہ پریزنٹیشن دی گئی، جاری ترقیاتی سکیموں میں سپورٹس کمپلیکس اور اک موریہ پل 2 ارب 43 کروڑ بجٹ شامل ہیں۔

 نئی ترقیاتی 27 سکیموں اور منصوبوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کیلئے64 ارب اور لاہور کراچی موٹروے کو ملانے والی ایکسپریس وے کیلئے15 ارب 60 کروڑرکھنے کی تجویزدی گئی ہے، اکبر چوک انڈر پاس کیلئے اڑھائی ارب، خیابان جناح قادر توپباش چوک پر انڈر پاس کیلئے اڑھائی ارب، سٹرکچر پلان روڈ ایکسپو سنٹر سے کینال روڈ کیلئے 35 ارب اور لاہور شہر کی اہم شاہراہوں کی تعمیروبحالی کیلئے29 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔

 بیدیاں روڈ انڈر پاس اور ری ہیبلی ٹیشن کیلئے 3 ارب، رائیونڈ روڈ کی تعمیر و بحالی کیلئے ساڑھے 4 ارب، لاہور کینال روڈ کی توسیع کیلئے 3 ارب، لاہور کینال پر ٹرام چلانے کیلئے69 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔

 چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کا کہنا ہے کہ تمام منصوبے لاہور شہرکی ضروریات کو دیکھتے ہوئے بنائے گئےہیں۔