(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ڈیرن سیمی کو ستارۂ پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور خدمات پر حکومت پاکستان نے گزشتہ سال ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کیا تھا۔ ستارہ پاکستان کا اعزاز ڈیرن سیمی ان کے شہر میں موصول ہوا، ڈیرن سیمی نے شلوار قمیض زیب تن کرکے ستارہ پاکستان وصول کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان کا ایوارڈ ملنے کی تصویر شیئر کی ہے، 38 سالہ ڈیرن سیمی نے تصویر کے ساتھ ایک پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’میں ستارہ پاکستان کا ایوارڈ وصول کررہا ہوں، یہ میرے لیے قابل فخر لمحہ ہے‘۔
There it is????????????????????????me collecting the
— Daren Sammy (@darensammy88) May 30, 2022
Sitara-I-Pakistan award ????. Such a proud moment https://t.co/Dv82dZ9fMC pic.twitter.com/W9FZjBQxaF
دوسری جانب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ آپ ستارہ پاکستان کے مستحق تھے۔
جاوید آفریدی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بحالی کے لیے آپ کا تعاون سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا‘۔
CONGRATULATIONS Brother @darensammy88 ! Well Deserved Sitara-i-Pakistan !
— Javed Afridi (@JAfridi10) May 30, 2022
Your Contribution for Pakistan Cricket Revival will be ✍️ in Golden Words & in our Hearts Forever. #PakistanZindabad https://t.co/i5PoPHhiOO pic.twitter.com/TH6Caygl9Y
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست 2021ء کو یوم آزادی کے موقع پر حسب روایت اپنے متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی تھی۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد سے پاکستان میں دیگر بین الاقوامی کرکٹ ٹیمز نے آنا چھوڑ دیا تھا۔ ڈیرن سیمی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے حوصلے بلند رکھتے ہوئے کرکٹ واپسی میں کردار ادا کیا۔