فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ، 9 فوجی اہلکار ہلاک

Colombia, 9 Soldiers Dead Army Helicopter Crashes, City42 Northern, Kolumyia Rural Area
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کولمبیاکی فوج کے  9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

چینی میڈیا نے کولمبیا کی نیشنل آرمی کے حوالے سے بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹر ملک کے شمالی علاقے میں سرکاری مشن پر تھا کہ واپسی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا کہ فوجی خلیجی قبیلے کے خلاف آپریشن کر رہے تھے۔