(عابد چودھری)لاہور پولیس نے بغیر ماسک ڈرائیونگ پر 2516 چالان اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 34 مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے ایک ہی روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 2516 گاڑیوں کے چالان کر دیئے ، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 28 پبلک سروس وہیکلز بھی بند کر دی گئیں،کورونا کی تیسری لہر میں مجموعی طور پر 03 لاکھ 58 ہزار 336 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ، پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 78 مقدمات بھی درج کئے گئے،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3139 پبلک سروس وہیکلز بند کی گئیں۔
مزید پڑھئے: ٹریفک پولیس نےچالانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے کا نیا طریقہ نکال لیا
ادھر ڈی آئی جی آپریشنز کےمطابق لاہور پولیس نے ایک ہی روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 34مقدمات درج کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق ماسک استعمال نہ کرنے پر 18مقدمات ،سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر 16مقدمات درج کئے گئے ،مجموعی طور پر لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 6 ہزار 262مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹریفک پولیس پنجاب دو ماہ میں ایک ارب 33 کروڑکے چالانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے سرگرم ہے، جگہ جگہ ناکے لگ گئے،مطلوبہ ہدف پورا ہونے تک چالان نہیں رکیں گے، رواں مالی سال میں حکومت نے ٹریفک پولیس کو 3 ارب پچاس کروڑ روپے کے چالان کرنے کا ہدف دیا تھا۔
ماہ اپریل تک ٹریفک پولیس نے دو ارب سولہ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ روپے کے چالان کئے،صرف لاہور پولیس ابتک 78 کروڑ روپے کے چالان کر چکی ہے، بقیہ ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر آئندہ مالی سال سے پہلے چالان مکمل کرنے کا ٹارگٹ پورا کرنے کی ٹھان لی ہے۔