ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیارہ حادثہ، سینئر صحافی سید انصار علی نقوی سپرد خاک

طیارہ حادثہ، سینئر صحافی سید انصار علی نقوی سپرد خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) ٹوئنٹی فور نیوز کے سینئر ڈائریکٹر انصار علی نقوی شہید کو سپرد خاک کردیا گیا، انصارعلی نقوی شہید کی تدفین گلستان جوہر 19 کے قبرستان میں کی گئی۔

ٹوئنٹی فور نیوز کے سینئر ڈائریکٹر انصار علی نقوی شہید کی گلستان جوہر 19 کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ انصارعلی نقوی شہید نماز جنازہ عسکری فور کی مسجدمیں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں سنیئر صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں صوبائی وزیر سعید غنی، ناصرحسین شاہ، رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار، رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری، میئر حیدرآباد طیب حسین، ایم کیو ایم پاکستان محفوظ یار ایڈووکیٹ، فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، ایم کیو ایم رہنما عامرخان، انیس قائم خانی، سینئر صحافی زاہد حسین، مصطفیٰ کمال، اینکر پرسن مسعود رضا، سید علی کاظمی، دیباج حیدر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ ٹوئنٹی فورنیوزکےسینئرڈائریکٹرکرنٹ افیئرز،پروگرامنگ انصارنقوی طیارہ حادثےمیں شہیدہوگئے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نےانصارنقوی کی شہادت کی تصدیق کردی۔ عمران اسماعیل نے انصار نقوی کی اہلیہ کو شہادت کے بارے میں آگاہ کیا۔

انصارنقوی کے صاحبزادے شاہ زیب انصار تمام احباب اور دوستوں سےدعاوں کی درخواست کرتےہوئےکہاکہ ان کےبابااب دنیامیں نہیں رہے. انہوں نےکہاکہ یہ ناقابل تلافی نقصان ہےجس کاازالہ ممکن نہیں،خاندان کیلئےبڑاسانحہ اوردکھ کالمحہ ہے جبکہ انصارنقوی شہیدکےبھائی شفاعت نقوی کہتےہیں کہ انصارنقوی ناصرف اہلخانہ بلکہ اہل محلہ سےبھی نہایت شفقت سےپیش آتےتھے۔