فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل ہسپتال میں دم توڑ گیا

فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل ہسپتال میں دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہئیر کے علاقے میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق ہئیر کے نواحی گاؤں کرباٹھ میں دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، جاں بحق پولیس اہلکار توقیر عباس ایس پی یو کا ملازم تھا۔

پولیس اہلکار توقیر کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا، فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہونیوالے دیگرچار افراد جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں، شہزاد اور توقیر گروپ میں فائرنگ کے نتیجہ میں شہزاد اور توقیر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer