ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیم ، صحت اور صاف پانی کا تمام بجٹ ٹرین پر لگا دیا گیا: مراد راس

تعلیم ، صحت اور صاف پانی کا تمام بجٹ ٹرین پر لگا دیا گیا: مراد راس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اورنج ٹرین کی صورت میں شہریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا ہے، عوام کے پاس تعلیم صحت اور صاف پانی نہیں ہیں اور چلیں ہیں اورنج ٹرین چلانے۔

 چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین کے 26 سٹیشنوں میں سے صرف چار سٹیشن تیار ہوئے ہیں باقی سٹیشنوں کے ڈھانچے کھڑے ہیں لیکن اس کا افتتاح کر دیا گیا، شہباز شریف کو صرف فیتے کاٹنے کی جلدی ہے۔ ٹرین چلنے میں ابھی اڑھائی سال لگیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا یوٹرن، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نام واپس لے لیا

 انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت اور صاف پانی کا تمام بجٹ ٹرین پر لگا دیا گیا، چین سے ایک سوباسٹھ ارب روپے کا قرضہ بھی لیا گیا ہے۔ شہباز شریف ملک اور عوام کے دشمن ہیں۔ ڈاکٹر مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک بھی کام ڈھنگ کا نہیں کیا گیا۔