سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی اقتصادی و توانائی اجلاس کی صدارت کی۔ صدرِ مملکت نے قیمتوں کے دباؤ میں کمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیر اعظم، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی قیادت بھی موجود تھی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بجلی، پیٹرولیم، اقتصادی امور، منصوبہ بندی اور دیگر وزراء شریک ہوئے۔ اس موقع پر عوام پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے صوبائی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ایندھن کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں، مناسب اسٹاک دستیاب ہے۔
نائب وزیراعظم نے ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور تنازعہ کے ممالک کے ساتھ سفارتی روابط سے آگاہ کیا۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کی، بچت عوامی ریلیف پر خرچ کی جائے گی۔ حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کی۔ ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراونڈ کر دیں۔
صدر نے عوامی آگاہی مہم پر زور دیا، عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ اور مشترکہ سواری استعمال کرنے کی ترغیب دی۔ اس کے علاوہ معاشی، توانائی، خوراک اور سکیورٹی کے امور میں ہم آہنگی کے ساتھ فیصلے کرنے کی ہدایت کی ۔