ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی، 3 ملزم گرفتار 

لاہور: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی، 3 ملزم گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کےعلاقے کاہنہ میں زمین کے تنازعہ پر فا ئرنگ کے  نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اور زخمیوں کے درمیان بوہگن گاوں میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔متاثرہ افراد جب زمین کا جائزہ لینے آئے تو ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حملہ کر دیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے آصف نامی شخص کو کندھے اور ٹانگ پر گولیاں لگیں جبکہ ملزمان کے تشدد سے خاتون کے چہرے اور سہراب نامی شخص کے سر میں چوٹیں آئیں۔

پولیس نے زخمی افراد کو طبی امداد کے ہسپتال منتقل کردیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تھانہ کاہنہ کے ایس ایچ او نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی  کرتے ہوئے 3 مرکزی ملزمان گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان اور متاثرہ افراد آپس میں رشتہ دار ہیں۔ ملزمان میں اصغر،وقاص، فیاض شامل ہیں ۔ ملزمان سے پستول برآمدکرکے مقدمہ درج کردیا ہے۔