ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1پیسے  کی کمی ہوئی ، انٹر بینک میں ڈالر  279.17روپے سے کم ہوکر 279.16روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1 پیسے کمی سے 280.22 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 57  پیسے سستاہوکر 323.63روپے، برطانوی پاونڈ 45 پیسے کمی کے بعد 373.30 روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 76.86 روپے، جبکہ سعودی ریال 12 پیسے بڑھ کر 75روپے پر پہنچ گیا ۔