سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس کے دوران قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ حکومت نے صوبوں کی مخالفت پر ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بھی ملاقات میں شرکت کی ۔
ملاقات میں قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، خطے کی بدلتی صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ معاشی، توانائی اور سکیورٹی چیلنجز پر مشاورت کی گئی۔ قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں سمارٹ لاک ڈان پر بھی مشاورت کی گئی۔ حکومت نے صوبوں کی مخالفت پر ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ہونے والے اجلاس اہم فیصلے لیے گئے، صوبے پیٹرولیم سبسڈی میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے، غریب عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ رکشوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کی جائے گی ۔