ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لیڈی ولنگڈن ہسپتال ویڈیو اسکینڈل،پی ایم اینڈ ڈی سی کا ڈاکٹرز کو نوٹس 

 لیڈی ولنگڈن ہسپتال ویڈیو اسکینڈل،پی ایم اینڈ ڈی سی کا ڈاکٹرز کو نوٹس 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ہونیوالے ویڈیو اسکینڈل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی نے اسپتال اور ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی نے واقعہ میں ملوث ڈاکٹرز کی شناخت اور کردار کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں،اسپتال انتظامیہ سے تادیبی اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی، بغیر اجازت مریضوں کی ویڈیو بنانا سنگین خلاف ورزی ہے۔

 صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ غیر پیشہ ورانہ رویہ ناقابل قبول ہے، سخت کارروائی ہو گی،  مریضوں کی رازداری اور وقار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،تحقیقات مکمل ہونے پر سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔