ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت،  آر پی او گوجرانوالہ سے مفصل رپورٹ طلب 

منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت،  آر پی او گوجرانوالہ سے مفصل رپورٹ طلب 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے ایک ملزم کی درخواست ضمانت کے کیس میں خرم شہزاد کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مفصل رپورٹ طلب کر لی۔

دو رکنی بینچ، جس میں فاروق حیدر اور علی ضیاء باجوہ شامل تھے، نے سماعت کی۔ ملزم ابوبکر نے گرفتاری کے بعد ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

سماعت کے دوران عدالت نے آر پی او گوجرانوالہ کو تنبیہ کی کہ منشیات کے کیسز میں ملزمان کے ٹانگیں فریکچر ہونے کے واقعات کا جائزہ لیں، جس پر زیادہ تر فریکچر موٹر سائیکل کے حادثات کے باعث ہو رہے ہیں۔ عدالت نے کہا، "آپ اس معاملے کو دیکھیں کہ اس میں کتنی صداقت ہے۔"

خرم شہزاد نے جواب دیا کہ وہ کیس کو میرٹ پر دیکھتے ہیں اور آئندہ تاریخ پر مفصل رپورٹ پیش کریں گے۔ اس موقع پر سید فرہاد علی شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔