ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم قومی و عوامی مسائل پر غور ,3 اپریل کو اہم کنونشن طلب

 اہم قومی و عوامی مسائل پر غور ,3 اپریل کو اہم کنونشن طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: جماعت اسلامی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تیاری تیز کر دی ہے جبکہ اس سلسلے میں 3 اپریل کو عوامی کمیٹیز کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کنونشن منصورہ میں منعقد کیا جائے گا، جس میں جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت، صوبائی و ضلعی رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے۔

کنونشن میں اہم قومی و عوامی مسائل پر غور کیا جائے گا، جن میں بجلی کی بڑھتی قیمتیں، مہنگائی اور بیروزگاری سرفہرست ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی صورت میں باقاعدہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سولر صارفین کے لیے موجودہ بلنگ سسٹم کے خلاف بھی احتجاج کرنے یا نہ کرنے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کنونشن میں احتجاجی تحریک کی تاریخ، دائرہ کار اور طریقہ کار طے کیا جائے گا، جبکہ ملک بھر میں مختلف عوامی مسائل پر مرحلہ وار احتجاج کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی اور ضلعی قیادتوں کو ذمہ داریاں سونپنے کے ساتھ ساتھ تنظیمی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔