ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات کے تحت غیر ضروری اخراجات میں کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک ارب سے زائد رقم کی بچت کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
مشیرِ خزانہ خرم شہزاد نے اس بات پر زور دیا کہ جس طرح حکومت سادگی کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے، عوام کو بھی اس میں بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک میں کفایت شعاری کے ذخائر مسلسل بڑھ رہے ہیں جبکہ اس وقت وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔
ان کے مطابق پہلے جہاں تیل کا ذخیرہ تقریباً 24 دنوں کے لیے کافی تھا، اب اسے بڑھا کر چار ہفتوں تک کر دیا گیا ہے، جو مارچ اور اپریل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔
خرم شہزاد نے مزید کہا کہ پاکستان کے تیل بردار جہاز بلا تعطل آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے پاکستانی جہازوں کو ترجیحی بنیادوں پر گزرنے کی سہولت بھی دی جا رہی ہے، جس سے سپلائی میں بہتری آئی ہے۔