سٹی 42 : میٹھی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے لاہوریوں کا عید کی سوغات پھونیوں کی دکانوں پر رش لگ گیا۔
عید کے موقع پر جہاں رشتہ دار اور دوست احباب مبارکباد دینے کیلئے ایک دوسرے کے گھروں میں جاتے ہیں، وہیں میزبانوں کی جانب سے عید کی سوغات ’’مزیدار پھونیاں‘‘ پکانے کا اہتمام کیا جاتا ہے، میٹھی عید کی خوشیوں کا آغاز مہمانوں کو پھونیاں کھلا کر کیا جاتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ عید کے پر مسرت موقع پر عیدی کے طور پھونیاں بھیجی جاتی ہے۔بیٹیوں کو عید پر والدین پھونیاں بھیجتے ہیں، خوشی کے موقع پر میٹھی سوغات سے آغاز کیا جاتا ہے۔