ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرایوں میں اوور چارجنگ؛ محکمہ ٹرانسپورٹ کا گرینڈ آپریشن ،لاکھوں روپے جرمانے

کرایوں میں اوور چارجنگ؛ محکمہ ٹرانسپورٹ کا گرینڈ آپریشن ،لاکھوں روپے جرمانے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ مریم نوازکےحکم پرصوبہ بھرمیں انتظامیہ، پولیس ومحکمہ ٹرانسپورٹ  ایکشن میں ہے ، وزیر اعلیٰ کی زیر نگرانی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اوور چارجنگ کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ،
تمام اضلاع میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اوورچارجنگ گرینڈ آپریشن جاری ہے ، آپریشن کےدوران مسافروں کو 11لاکھ روپے واپس دلائے گئے،اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 23لاکھ سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ، 1333سے زائد گاڑیوں کے اوورچارجنگ ثابت ہونے پر چالان کیا گیا ،کرایوں میں اوورچارجنگ کرنے پر 264گاڑیاں بند کر دی گئیں،کرایوں میں اوورچارجنگ کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر حیران ہوگئے ،  اوورچارجنگ کی رقم واپس ملنے پر بزرگ خواتین مسافروں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دعائیں دیں 
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مسافروں کیلئے خصوصی ہیلپ لائن 99030222 042 بھی قائم کردیاگیا ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین او رافسران کی عید چھٹیاں منسوخ،فیلڈ میں ڈیوٹی لگا دی گئی ، عید کے ایام میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا سپیشل سکواڈ بڑے بس سٹینڈ پر موجود رہے گا،چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ، گوجرانوالہ،گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں ٹیمیں سرگرم ہیں ،نارووال،سیالکوٹ، قصور،لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب میں آپریشن جاری ہے ،میانوالی، سرگودھا، اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال ،اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان،ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور، خانیوال ،لودھراں،ملتان،وہاڑی او رمری میں ٹرانسپورٹ پر اوور چارجنگ گرینڈ آپریشن جاری ہے ، وزیراعلیٰ کی ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسروں و سٹاف کو شاباش دی اور عوام سے اپیل کی کہ صرف مقررہ کرایہ ہی ادا کریں،