ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور فیچر ، انسٹا گرام نے صارفین کا مطالبہ پورا کردیا

ایک اور فیچر ، انسٹا گرام نے صارفین کا مطالبہ پورا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انسٹا گرام نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے انسٹا گرام پر ریلز ویڈیوز کو زیادہ تیزی سے دیکھا جاسکے گا۔

انسٹا گرام میں دیکھی جانے والی ریلز کو 2x اسپیڈ سے دیکھنا ممکن ہوگا، صارفین اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے ویڈیو اسکرین کو کچھ وقت کے لیے دبا کر رکھیں جس کے بعد ویڈیو کی اسپیڈ بڑھ جائے گی، ریلز کو زیادہ تیز رفتاری سے دیکھنے سے صارفین کو وقت بچانے میں مدد ملے گی۔

ترجمان کے مطابق جیسا کہ انسٹا گرام میں ریلز ویڈیوز کا دورانیہ 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 3 منٹ تک کیا جاچکا ہے، ویڈیوز کا دورانیہ بڑھنے کے بعد صارفین کی جانب سے اسی نئے فیچر کے متعلق بہت زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا، اب یہ فیچر متعارف کرایا جاچکا ہے، اور جلد ہی تمام صارفین کو دستیاب ہوگا ۔ 

اس کے علاوہ کچھ لیکس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ ریلز ویڈیوز کا دورانیہ 10 منٹ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

ایسا انسٹا گرام کی جانب سے ٹک ٹاک کی نقل کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے، ٹک ٹاک میں 10 منٹ طویل ویڈیوز کو پوسٹ کیا جاسکتا ہے جبکہ انہیں دوگنا زیادہ رفتار سے دیکھنا بھی ممکن ہے۔