(ویب ڈیسک) فلم سچے واقعات پر مبنی پاکستانی فلم”دیمک“ کا پہلا ٹریلر آج ریلیز کیا جائے گا جبکہ فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔
فلم کے نمایاں فنکاروں میں ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، فیصل قریشی، سونیا حسین، بشریٰ انصاری، سمن انصاری، عنایہ عباس اور آریز عباس شامل ہیں۔
کہانی عائشہ مظفرنے لکھی ہے جس کی ہدایت کاری رافع راشدی کی ہے۔ فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر سید مراد علی ہیں اوراسے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینرتلے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔