ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے فارما سیکٹر میں اہم پالیسی کا نفاذ

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے فارما سیکٹر میں اہم پالیسی کا نفاذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور:ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے فارما سیکٹر میں اہم پالیسی کا نفاذ کیا گیا، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے فارما انڈسٹری میں ڈیریگولیشن پالیسی کا نفاذ ملکی معیشت کے لیے مثبت پیشرفت قرار۔

فارماسیوٹیکل قیمتوں کی ڈی ریگولیشن سے اس اہم شعبے کا منافع 210 فیصد اضافے کے ساتھ 13.5 ارب روپے تک پہنچ گیا، ڈی ریگولیشن پالیسی کے نفاذ کے بعد فارما سیکٹر کی تین اہم کمپنیوں کے منافع میں 44 فیصد سے لے کر 339 فیصد تک زبردست اضافہ ہوا۔

2024 میں فارما سیکٹر کی مجموعی آمدن 21.1 فیصد اضافے سے 196.8 ارب روپے ہو گئی، ڈی ریگولیشن سے ادویات کی دستیابی بہتر، پیناڈول سمیت اہم ادویات کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کی فارما انڈسٹری مزید پرکشش، عالمی سرمایہ کاری کے امکانات روشن، سالانہ برآمدات 5 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ڈیریگولیشن سے ادویات کی قیمتوں میں شفافیت، مسابقت میں اضافہ اور معیاری ادویات تک رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے، پالیسی کے تحت کمپنیوں کو نئی ادویات پر  جدید تحقیق بڑھانے کی ترغیب، معیاری ادویات کی تیاری میں مزید بہتری متوقع ہے۔

اس اہم حکومتی اقدام کی بدولت غیر معیاری اور مہنگی ادویات کی روک تھام بھی یقینی بنائی جا رہی ہے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستانی فارما انڈسٹری کا  ترقی کی راہ پر گامزن ہونا معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔