نشتر ٹاؤن پریس کلب میں افطاری اور عبدالستار عاجز کی سالگرہ

Nishtar Town Press Club, City42 , Abdulsittar Ajiz birthday, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور میں نشتر ٹاؤن پریس کلب  میں گزشتہ روز افطار پارٹی  اور سی ای سی کے رکن عبدالستار عاجز کی سالگرہ کا اہتمام کیا گیا۔

نشتر ٹاؤن پریس کلب کی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی اور ایگزیکٹو باڈی 2024  کے ارکان کے لیے افطار ی کا اہتمام  چیف ایگزیکٹو فیاض احمد رانا کی جانب سے   کیا گیا ۔  اس موقع پر CEC ممبر عبدالستار عاجز کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔  اس موقع پر چیف ایگزیکٹو NTPC  فیاض احمد رانا نے افطار پارٹی میں بھر پور شرکت کرنے پر ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  انہوں نے CEC ممبر عبدالستار عاجز کی سالگرہ کو ایک یا دگار دن بنا دیا ہے۔

 صدر نشتر ٹاؤن پریس کلب لاہور سردار اصغر علی عباسی نے اس موقع پر  کہا کہ یہ شاندار شام انہیں ہمیشہ یاد رہے گی ۔

عبدالستار عاجز نے افطار پارٹی اور ان کی سالگرہ پر  کیک کاٹنے پر شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کی جانب سے ملنے والا یہ احترام و محبت انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔

افطار پارٹی میں نشتر ٹاؤن پریس کلب لاہور کے وائس چیئرمین میاں نواز شاہد ، سینئر وائس چیئرمین سید لیاقت حسین بخاری ، سینئر نائب صدر عامر سہیل مٹو ، نائب صدر خالد خان ، نائب صدر عتیق کھوکھر ، جنرل سیکرٹری اقبال نیازی ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شاہد محمود ، جوائنٹ سیکرٹری اخلاق احمد ، فنانس سیکرٹری رانا عمران ، انفارمیشن سیکرٹری ہارون رحمن خان ، سابق صدر NTPC نعمان نور اور عمیر بٹ  ، پروفیسر عبدالحمید بھی شریک ہوئے ۔ کیمرہ مین محمد فرمان نواز نے تصاویر  بنائیں۔