عاجز جمالی : کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے پتنگ بازی پر 2 ماہ کی پابندی عائدکردی۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ دفعہ 144کے تحت پتنگ بنانے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی۔ پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر اب تک 8 افراد زخمی ہوچکے ہیں، شہریوں کی قیمتی زندگی کو محفوظ کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ ان افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور گرفتار کر لیا جاے گا جو اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔پتنگ پر پابندی 30مارچ سے 29مئی تک رہے گی.
پتنگ بازی پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق شہریوں کو پتنگ کی ڈور سے پیش آنے والے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بعض عناصر نائلون اور دھات سے تیز دھار مانجھا بنا رہے ہیں جو انسانی زندگی کےلیے غیر محفوظ ہے۔