ای سی سی اجلاس،3 ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کیلئے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری

ای سی سی اجلاس،3 ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کیلئے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کیلئے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،ای سی سی نے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کیلئے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دیدی،انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کو ایئرپورٹس کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر مقرر کیا جائے گا ۔

 آئی ایف سی تینوں ایئرپورٹس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کیلئے سفارشات دے گا ،آئی ایف سی نے ایئرپورٹس کی آمدن کو بڑھانے سے متعلق کام شروع کردیا ہے ،ای سی سی نے آئی ایف سی کے ساتھ معاہدے کی منظوری دے دی ۔

ای سی سی نے کے الیکٹرک کے ساتھ عمل داری معاہدے کی سمری موخر کردی ،کے الیکٹرک کی جانب سے ٹیکسز ادا نہ کرنے پر معاہدے کی منظوری موخر کی گئی ،ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کی مختلف سمریوں کی منظوری دے دی ،ای سی سی نے فاٹا کی ترقیاتی سکیموں کیلئے5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دےدی۔

Bilal Arshad

Content Writer